ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کی جانب سے ان کی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر اہم انکشاف

کراچی (پاک  صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’1998ء میں شادی کے بعد یہ اُن کا بیرون ملک پہلا دورہ تھا، اُن کے ثمنیہ کے ساتھ یہ سارے سال بہت خوبصورت، روشن، ہنسی اور خوشیوں سے بھرے گزرے ہیں، ایک ایسی روشنی جو سورج سے بھی زیادہ روشن ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید نے اہلیہ، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور ہر صورتحال میں ساتھ دینے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ  ہمایوں سعید کی جانب سے اہلیہ کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبول اداکار ہمایوں سعید نے اہلیہ کے نام پیغام میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں سیم۔’ ہمایوں سعید نے اپنی اس پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک دلچسپ بات بھی لکھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلے کبھی ہم گود میں اٹھاتے تھے اب یہ خود ہی اٹھا لیتی ہے مجھے۔‘

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے