محسن شاہنواز رانجھا

عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتے ہیں، محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ جو سہولت عدالتی نظام میں عمران کو میسر ہے وہ سب سائلین کو ملنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتے ہیں، دیگر ملزمان بھی اگر عمران خان جیسا رویہ اپنا لیں توعدالتیں بند ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج توشہ خانہ کیس کی سماعت میں عدم حاضری پر ردّ عمل دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ توشہ خان ٹرائل 5 ماہ سےچل رہا ہے، عمران خان پیش نہیں ہو رہے ہیں، پاکستان کے عدالتی نظام میں ایسی سہولت کسی سائل کو حاصل نہیں رہی۔

واضح رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کا ماننے والا شخص نواز شریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں یہ اہم کیس ہے،سب کی نظریں اس پر ہیں، ایس پی صاحب عدالتی نظام کا مذاق بنا رہے ہیں، ایس پی وہاں جاتےہیں، میڈیا کا تماشا ہوتا ہے اور واپس آ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے