چیئرلفٹ

بٹگرام، پاک فوج نے چیئرلفٹ میں پھنسے دو بچوں کو ریسکیو کرلیا

بٹگرام (پاک صحافت) پاک فوج نے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے دو بچوں کو ریسکیو کرلیا جنہیں بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر جیسے ہی لفٹ کے قریب پہنچا ڈولی نے ہلنا شروع کردیا۔ جس سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی SSG ٹروپس کے ساتھ ساتھ، پاک آرمی ایوی ایشن اور پاکستان ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ایک انتہائی رسکی آپریشن ہے۔ جس میں پاک آرمی کے ٹروپس مکمل جانفشانی سے حصہ لے رہے ہیں۔ کمانڈوز نے پہلے مرحلے میں چیئرلفٹ میں پھنسے طلباء اور اساتذہ کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچائیں اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اکیلے نہیں، جلد انہیں ریسکیو کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آج صبح چیئرلفٹ میں 6 بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے، 8 افراد گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی جانے کے لیے سوار ہوئے، صبح 7:45 بجے کے قریب چیئرلفٹ کا ایک کیبل ٹوٹ گیا، کیبل ٹوٹنے سے چیئرلفٹ بیچ راستے میں فضاء میں معلق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے