مریم اورنگزیب

عدالت میں عدم پیشی، مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی  عدالت میں عدم پیشی پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  کہ مجرم اور لیگل ٹیم غائب، عدالت میں ایک دفعہ پھر انتظار فرمائیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس دیکھ کر بل میں گھس جانے والا چوہا الیکشن ریلی نکالنے کے لیے ٹھیک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہیہ عدلیہ بچاؤ نہیں عدلیہ سے بچاؤ تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوا۔ یاد  رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے پیش نہ ہونے پر توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کر دیا گیا ہے۔ جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ عمران خان آج بھی نہیں پیش ہو رہے کیا؟ عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی کا مجھے معلوم نہیں، تاہم لیگل ٹیم کچھ دیر میں آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے