اسحاق ڈار

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا پھر بھی ڈالر اوپر نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آئین کی خلاف ورزی کی، کسی ملک میں نیشنل سیکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں ہے، عمران خان کہتے ہیں کسی ملک کا نام نہیں لینا، وہ پبلک میں کچھ اور اندر کچھ اور کہتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سائفر وزیراعظم ہاؤس کی پراپرٹی ہے لیکن وہ موجود ہی نہیں ہے، جو منٹس بنائے گئے تھے وہ موجود ہیں سابق پرنسپل سیکریٹری کہہ رہے ہیں وہ لیٹر عمران خان کو دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دن میں ایک بار بھی ڈالر اوپر نہیں گیا۔ جو موجودہ قدر ہے وہ روپے کی قدر ہی نہیں ہے، روپیہ سے کھیل کھیلا گیا زیادتی کی گئی ہے۔ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ روپے کی قدر مصنوعی طور پر گری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے