شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لئے فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، متعلقہ حکام کی جانب سے اقدامات شروع۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کا وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان میں ہونے والے بارشوں سے تباہی کی صورت حال پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جاری بارشوں سے انسانی جانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو فوری طور متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہدایت کی ہے۔ اسکے علاوہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور چیف سکریٹری بلوچستان کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے