خواجہ آصف

اعتزاز احسن نے مشکل وقت میں ذوالفقار بھٹو کو تنہا چھوڑ دیا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے مشکل وقت میں ذوالفقار علی بھٹو کو بھی تنہا چھوڑ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو پر جب مشکل وقت آیا تو 1977 میں اعتراز احسن ان کو چھوڑ گئے تھے اور اعتزاز احسن نے اصغر خان کے ہاتھ بیعت کرلی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے مسلسل پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر آصف علی زرداری کی ہدایت پر اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے ان کے گھر کا گھیراو کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے