مہنگائی

رواں سال 2021 کے 10 ماہ میں ہونے والی مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) رواں سال (2021) کے 10 ماہ کے دوران ہونے والی مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 10 ماہ عوام کی جیبوں پر بہت بھاری رہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق 10 ماہ میں چینی اوسط 20 روپے 52 پیسے فی کلو اضافے کے بعد 84 روپے سے بڑھ کر 104 روپے 52 پیسے فی کلو ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 224 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد 973 روپے78 پسے سے بڑھ کر 1198روپے 50 پیسے ہوگیا۔ اسی عرصے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 971 روپے69 پیسے مہنگا ہوا۔ خیال رہے کہ اسی عرصے میں بجلی نے بھی زور کا جھٹکا لگایا، فی یونٹ 4 روپے پانچ پیسے سے بڑھ کر 6 روپے 57 پیسے تک جاپہنچا۔

واض رہے کہ گھی کی اوسط فی کلو قیمت 101روپے 16 پیسے بڑھی جبکہ مٹن 150روپے 62 پیسے، بیف 88روپے67 پیسے، پیاز 3 روپے44 پیسے، ٹماٹر 13 روپے 26 پیسے اور آلو 13روپے23 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ جنوری تا اکتوبر تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں7 روپے 30 پیسے، دہی کی فی کلو قیمت میں8 روپے56 پیسے، دال مسور27روپے 34 پیسے، دال چنا 7  روپے87 پیسے اور زندہ مرغی 56 روپے 60 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے