وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے 600 بیڈز پر مشتمل انڈس ہسپتال کا افتتاح

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں چھ سو بیڈز پر مشتمل انڈس ہسپتال کا افتتاح کردیا ہے، جہاں تمام مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں انڈس ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے۔ 600 بستروں پر مشتمل انڈس ہسپتال جوبلی ٹاون میں بین الاقوامی معیار کی علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، یہ ہسپتال تیس ایکڑ پر محیط ہے اور اس کا کورڈ ایریا نو لاکھ چھتیس ہزار سکوائرفٹ ہے یہ ہسپتال مکمل فری ہوگا اور ہسپتال کے اندر ایک بھی کیش کاونٹر قائم نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انڈس ہسپتال میں مریض کو علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ کھانا بھی فری ملتا ہے۔ ہسپتال کے آوٹ ڈور اور ان ڈور کے تین، تین شعبہ جات فنکشنل ہوگئے ہیں۔ فیملی میڈیسن، انٹرنل میڈیسن اور اطفال کے شعبہ جات میں کام شروع ہوگیا ہے جہاں مریضوں کا علاج معالجہ میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ یہاں ہسپتال کے وارڈ ز کو مکمل فائر فری بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے