مریم اورنگزیب

ذلت و رسوائی فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ذلت و رسوائی فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، ‎عمران خان نے اعتراف کرلیاکہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا اور خون خرابے سے انقلاب چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ اور بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہا ہے؟ ‎ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈد فتنے نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی، عمران خان فوج کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے