وزیراعظم

وزیراعظم کا ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری منظور کر لی، اٹھارہ جولائی کو گندم کی درآمد کیلئے کھولے گئے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔  اجلاس میں ایل پی جی پر لیوی ریٹ عائد کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئیں جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے