ناصر حسین شاہ

عمران خان سلیکٹیڈ تھے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے رجیکٹیڈ ہوگئے، سید ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹیڈ تھے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے رجیکٹیڈ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے جاری یبان میں کہا ہے کہ  عمران خان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے رجیکٹیڈ ہوگئے تو اس میں اس ملکُ کا کیا قصور؟ اسلام آباد نہ تو سومناتھ ہے نہ ہی خان صاحب محمود غزنوی کہ روز حملے کریں گے۔ سید ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب نے ملکی سیاست کو اتنا زہر آلود کیا ہے کہ اس کو ٹھیک کرنے کے لیے دانشوروں کو آگے آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سید ناصر شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی مارچ میں شاہ محمود قریشی، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے عمران خان کو مامو بنایا، کسی نے نہیں دیکھا کہ ان کا کوئی ملتان، کراچی یا جہلم سے قافلہ نکلا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے