مریم نواز

عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو “ایبسولیوٹلی ناٹ ” کہہ کر مسترد کردیا، مریم نواز

مانسہرہ  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو “ایبسولیوٹلی ناٹ ” کہہ کر مسترد کردیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا مقصد فتنہ اور انتشار تھا۔ عمران خان نے لوگوں کو دھرنےکا بتایا لیکن صبح فرار ہوگیا، قوم کے بچے سڑکوں پر مرنے کے لیے اور اس کے بچے لندن کی ٹھنڈی ہوا میں بیٹھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سلام ہے کہ جنہوں نے فتنے اور انتشار کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر ناکام بنا دیا، انقلاب اس لیے ناکام ہوا کہ وہ ہیلی کاپٹر سے نہیں آتا ،  یوٹرن لے کر بنی گالا نہیں پہنچتا، عمران خان نے نااہلی سے پاکستان کے سینے پر زخم لگائے ، اس کا سارا بیانیہ دو نمبر ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے عوام کی خون پسینے کی کمائی پانی کی طرح بہائی، عمران خان جس ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر آیا وہ کے پی حکومت کا تھا، سرکاری وسائل ناکام انتشار میں جھونکے گئے، عمران خان کا مقصد فتنہ اور انتشار تھا۔ عمران خان جتنا لانگ مارچ کرلیں حکومت کہیں نہیں جارہی، عوام وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے