فضل الرحمان

اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  مریم نے جو باتیں کیں وہ اتحادی قائدین کی متفقہ رائے ہے، پارلیمنٹ کو طاقتور بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، پارلیمنٹ اور حکومت کو سپورٹ ہوگی تو ملک مستحکم ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے مزید کہا کہ  موجودہ بنچ سے انصاف کی توقع نظرنہیں آرہی ہم عدالت سے فیصلے کا حق نہیں چھین رہے، عدالت سےصرف اتنا کہہ رہے ہیں فل کورٹ بنچ بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے