علی امین گنڈاپور

الیکشن کمیشن کیجانب سے علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جس پر فورا عمل کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے بھائی کے سٹی مئیر کے الیکشن کی مہم چلا رہے تھے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس جاری کر دیا ہے، تحریک انصاف کے ایم این اے محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے