کامران ٹیسوری

ملک ایسے کسی مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا جس میں خون ریزی ہو۔ گورنر سندھ

حیدرآباد (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ملک ایسے کسی مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا جس میں خون ریزی ہو۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج کے ڈی جیز کی پریس کانفرنس معاشی بحران ختم کرنے اور پاکستان بچانے کیلئے تھی جو ملک بچانا چاہتے ہیں انہوں نے آج اپنا کردار ادا کیا۔ فیصل واوڈا کے بیان پر انکوائری ہونی چاہیے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کیلئے سب کے دروازے کھلے ہیں۔ غلطی کر کے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ایسی سیاسی جماعت کو دیا جس نے کچھ نہیں کیا بلکہ ملکی نظام کو خراب کیا، اب ایم کیو ایم کی اشد ضرورت ہے اور آنے والا دور ایم کیو ایم کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے