یورینیم

ایران یورینیم کی افزودگی 20 فیصد تک جاری رکھے گا

تہران {پاک صحافت} عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی  کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس 20 فیصد تک افروز شدہ 17.6 کلو گرام یورینیم موجود ہے۔

ایجنسی نے رکن  ممالک کو بھیج گئی 16 فروری کی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ  جیسا کہ تہران انتظامیہ  نے اس سے قبل اعلان کیا تھا ، اس ملک نے  20 فیصد تک یورینیم  کی افزودگی میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے   یورینیم  کے ذخائر کو  2 ہزار 968 کلو گرام تک بڑھا لیا ہے، ایٹمی ایجنسی نے ایران  کی جانب سے آگاہی نہ کرائے جانے والے  جوہری عوامل کے بارے میں اپنے گہرے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ جوہری مواد کے بارے میں ایران کے ساتھ طے سیکیورٹی نگرانی معاہدے کے دائرہ کار میں اسے  ان معلومات سے آگاہی کرانا لازمی ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ایجنسی کے نگران افسران کو نگرانی کی اجازت دینے والے اضافی پروٹوکول کو التوا میں ڈالنے والا ایران ایک غلط سمت  پر چل رہا  ہے اور یہ جوہری معاملے پر حد بندیوں سے دور چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے