رضا ربانی

پی پی رہنما سینیٹر رضا ربانی پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر برس پڑے۔  سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ’احتساب کے بیانیے کی موت کے بعد حکومت، بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور خراب کارکردگی سے توجہ ہٹانے کے لیے سول ملٹری تعلقات کی بنیاد پر نیا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر اعظم عمران خان کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کے تقرر میں روسی رولیٹی کھیلنا بند کرکے کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ معاملے تاخیر کے اثرات اور غیر یقینی کی جانب دلائی۔

واضح رہے کہ رضا ربانی نے وزیر  اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ علاقائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جہاں بھارتی وزرا سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکیاں دے رہے ہیں، بھارتی آبدوز پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتی ہے، افغانستان کی صورتحال اور وزیرستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث پاکستان، آرمی کے کمانڈ اسٹرکچر میں غیر یقینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے