شان شاہد

پڑوسی ملک میں کام کرنے سے انکار پر پاکستان میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اداکار شان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان فلم اندسٹری کے سینئراداکار شان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کی آفر ہوئی تاہم انہون نے اس آفر کو ٹھکرا دیا، جس کے باعث اداکار کو پاکستان میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ دعوی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک شو کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران شان شاہد نے ملک میں سینیئر اداکاروں کا احترام نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا اور کہا جو اداکار اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، آج انہیں کوئی پوچھنا والا نہیں۔ دوران پروگرام انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ فلمی ایوارڈز کے معاملے پر ایک شارٹ اسٹوری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جلد ہی اس پر کام شروع کردیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار شان شاہد نے مزید کہا کہ وہ سینیئر اداکار ندیم کے ساتھ ایوارڈز پر مختصر فلم بنائیں گے، جس میں ندیم کو ملنے والے ایوارڈز دکھائے جائیں گے اور یہ پیغام دیا جائے گا کہ ایوارڈز جیتنے والے افراد کو عزت نہیں دی جاتی۔ شان شاہد نے بتایا کہ اداکاروں کو لائیف اچیومنٹ ایوارڈز کے نام پر صرف لکڑی کا تحفہ دیا جاتا ہے، انہیں کوئی رقم نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے