شیری رحمان

پارٹی قیادت کی ایک رائے ہے عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں۔ شیری رحمان

کراچی (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی ایک رائے ہے عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاوس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کیا ہے کہ الیکشن 90 روز سے آگئے گئے تو ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن 90 دن میں ہونے چاہیئے، حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر نہیں کی جاسکتی، پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں عام انتخابات بھی بروقت ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے