علیم خان

علیم خان نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

لاہور (پاک صحافت) علیم خان نے  پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے خود پر الزامات لگانے کے حوالے سے علیم خان پھٹ پڑے، اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ ٹی وی پر مناظرہ کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) علیم خان گروپ کے سربراہ علیم خان عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں ہم بھی حقائق بتائیں گے، عزت سے میرا نام لیں، میں بھی آپ کا نام عزت سے لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا انٹرویو دیکھا ہے، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ علیم خان 300 ایکڑ زمین لیگلائز کروانا چاہتا تھا، جبکہ سچ یہ ہے کہ  2010ء سے آج تک یہ سوسائٹی میرے پاس موجود ہے۔

واضح رہے کہ  علیم خان نے مزید بتایا کہ عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے، کیا 10 سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018ء میں وزیرِ اعظم ہوں گے، میرے پاس 300 ایکٹر نہیں 3 ہزار ایکڑ زمین ہے، میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے۔ اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے