امتیاز شیخ

عمران خان جھوٹا اور ناقابل اعتبار شخص ہے۔ امتیاز شیخ

جیکب آباد (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ اب عمران خان پر کوئی بھی اعتماد نہیں کرتا کیونکہ وہ ایک جھوٹا اور ناقابل اعتبار شخص ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے جیکب آباد میں میڈیا کے ساتھ گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹا اور ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام سمیت کوئی بھی عمران خان پر اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں کیونکہ وہ یوٹرن کے ماہر ہیں۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ دراصل عمران خان ایک جھوٹا آدمی ہے، ان پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔ سندھ میں حالیہ بارشوں سے آگاہ ہیں اور عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، جیکب آباد میں اب تک 4 افراد بارشوں سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سندھ حکومت متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے