رانا ثناءاللہ

عمران خان جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ اور ملک دشمن پالیسی پر گامزن عمران نیازی جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب ایسی حرکتیں کریں گے تو اپنے انجام کو پہنچیں گے، قوم کو اس شخص کی شناخت کرنی چاہیے، ورنہ یہ قوم کو حادثے سے دوچار کرے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جلسے میں جج صاحبہ سے اور قوم سے غیرمشروط معافی مانگ لیتے تو مسئلہ حل ہوجاتا۔ مسلح جتھے کو لے کر اس نے چڑھائی کی تو پھر مقدمے درج ہوئے، عمران خان پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے تھے اگر وہ وہاں آتے تو بالکل امن و امان کی صورتحال بنتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں کسی صورت الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں دیتے، انہوں نے آئی جی، ڈی آئی جی پولیس کو للکارا اور دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے