فلم

کم بجٹ کی فلم نے آسکر ایوارڈز کا میلہ اپنے نام کرلیا

(پاک صحافت) بہت کم بجٹ سے بننے والی فلم ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس نے آسکر ایوارڈز میں ہیوی ویٹ مخالفوں کو پچھاڑ دیا۔ 95 ویں اکیڈمی ایورڈز میں 2 کروڑ ڈالرز سے بھی کم بجٹ میں بننے والی اس فلم نے مجموعی طور پر 7 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

تفصیلات کے مطابق بہترین فلم، ڈائریکٹر (Daniel Kwan اور Daniel Scheinert) ، بہترین اداکارہ (مچل یوہ)، بہترین معاون اداکار (کی ہوئے کوان) اور معاون اداکارہ (جیمی لی کرٹس)، اوریجنل اسکرین پلے اور فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈز اس سائنس فکشن فلم کے نام رہے۔ اس فلم کو تیار کرنے والے اسٹوڈیو اے 24 کی ایک اور فلم دی وہیل نے بہترین اداکار (برینڈن فریزر) اور میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائلنگ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

واضح رہے کہ اسٹریمنگ سرو نیٹ فلکس کی فلم آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ نے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے جبکہ انیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم Pinocchio بھی اسی اسٹریمنگ سروس کی تھی۔ اس سال پہلی بار ایک ایشیائی خاتون مچل یوہ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بلیک پینتھر واکھنڈا فار ایور کے لیے روتھ کارٹر نے بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ جیتا۔ وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو 2 آسکر ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے