مریم نواز

عمران خان کے سہولت کار بتائیں وہ انہیں کیوں بچانا چاہتے ہیں؟ مریم نواز

گوجرانوالہ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سہولت کار بتائیں وہ انہیں کیوں بچانا چاہتے ہیں؟ عمران خان اپنے انجام کو پہنچ چکا، مگر سہولت کاروں کی نوکریاں باقی ہیں۔ کیوں اپنی نوکری کے پیچھے پڑے ہو؟مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے جھوٹے سائفر دکھا دکھا کر الزامات لگائے اب امریکا سے معافی مانگ رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو پلاستر اتارنے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ  نے کہا کہ مریم نواز جب آئینہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے، توہین عدالت تب ہوتی ہے، جب ایک گھڑی چور رنگے ہاتھوں پکڑا جائے اور باہر دندناتا رہے۔

واضح رہے کہ خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے  مزید کہا کہ جو اپنی بیٹی کو انصاف نہ دے سکا وہ ملک کو کیا انصاف دے گا؟ نواز شریف اور اس کی اہلیہ کا مذاق اڑانے والے کو مکافات عمل کا سامنا ہے، اسمبلی سے اکڑ کر نکلنے والے اب وہاں واپسی کی منتیں کر رہے ہیں۔عمران خان نواز شریف کا مذاق اڑاتے تھے، اب پانچ ماہ سے پلستر نہیں اتر رہا، نواز شریف کی بیوی کا مذاق اڑاتے تھے آج عدالت بلاتی ہے تو پلستر والی ٹانگ دکھا دیتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے