ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی نیدرلینڈز میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے یورپی ملک نیدرلینڈز میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ہیگ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفارتخانوں کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی نفرت انگیز حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں ایسی حرکات نظرانداز نہیں کی جاسکتیں۔ نیدرلینڈز کے حکام کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اسلام سے منافرت پر مبنی اقدامات کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے