امین الحق

گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار اسکالرشپ دینے کا ارادہ ہے، امین الحق

اسلام آباد(پاک صحافت)   وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار اسکالرشپ دینے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے  گوگل کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسمارٹ فون فار آل کے عنوان سے تقریب میں وفاقی وزیر امین الحق اور چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے شرکت کی، اس کے علاوہ تقریب میں تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کسی بھی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ہے، جون جولائی تک پارلیمنٹ کو سائبر ایفشنٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موبائل فون سے متعلق ایک اسکیم لا رہے ہیں، جس  کے تحت 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کر سکے گا، بنا ضمانت اور کاغذی کارروائی صرف شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول ممکن ہو گا، 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کے فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے