مرتضی وہاب

پیپلزپارٹی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ علی زیدی کراچی کے ہیں لیکن کبھی شہر کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ نے سی سی آئی میں صوبے کا مقدمہ لڑا، وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا بھی کہ آپ متنازعہ مردم شماری منظورکر رہے ہیں۔ ہم آئینی حقوق پر قائم رہیں گے، وفاقی حکومت سات سال میں گرین لائن منصوبہ مکمل نہیں کر سکی، حیدر آباد میں یونیورسٹی کے افتتاح کو دو سال ہو گئے مگر ہے کہاں؟۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے