احسن اقبال

سعودی عرب 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جلد کرے گا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جلد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے 7 سے 8 سال میں برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے گئے تو ٹیک آف کر جائیں گے۔ چین کے ساتھ بھی سی پیک کے دوسرے فیز کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اس کے بعد سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان متوقع ہے، سعودی عرب جلد 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم ان سے مدد نہیں مانگ رہے، سرمایہ کاری پر بات کی جا رہی ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے امن، استحکام اور پالیسیز کا تسلسل ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم 10 سال کا تسلسل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تسلسل قائم نہ ہوا تو دائروں میں گھومتے رہیں گے، 7 فیصد معاشی گروتھ سے 2047 تک پاکستان 2 ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، پاکستان 9 فیصد معاشی گروتھ سے 2047 تک 3 ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے