حکومتی اتحاد

پی ڈی ایم کیجانب سے کنونشن ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چھبیس ستمبر کو اعلان شدہ کنونشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے چھیبس ستمبر کو اپوزیشن جماعتوں کا ملک گیر کنونشن بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب اس کنونشن کو ملتوی کیا گیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ڈی ایم کنونشن این سی او سی کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پی ڈی ایم کنونشن 9، یا 10 اکتوبر کو ہوگا جبکہ حتمی تاریخ اور جگہ کا اعلان این سی او سی کی پابندیوں سے متعلق نئے اعلامیہ کے بعد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے ایک بار پھر حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں جلسے منعقد کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے