آرمی چیف

آرمی چیف کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کوئٹہ (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع پاکستان بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں گزارا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا اور مقامی افراد کے مسائل بھی سنے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سوئی کا بھی دورہ کیا، مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کےمسائل دریافت کیے، اس دوران مقامی افراد نے زندگی کے مشکل ترین وقت میں ان تک پہنچنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ بلوچستان دورے میں آرمی چیف نے ملٹری کالج سوئی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ملٹری کالج سوئی میں تربیتی اور تعلیمی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ادارے کے تعلیمی و تربیتی معیار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے