نور عالم خان

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن نور عالم خان بلا مقابلہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ چیئرمین پی اے سی بننے کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان نے کمیٹی کی صدارت سنبھالتے ہی پارلیمنٹیرینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ بداخلاقی اور زیادتی نہیں کروں گا ، احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب کریں گے جب کہ پی اے سی قانون کے تحت چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے نور عالم خان کا نام تجویز کیا اور وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے نور عالم خان کے نام کی تائید کی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر نور عالم خان نے کہا کہ  پی اے سی 5 کروڑ سے کم کا آڈٹ پیرا زیر غور نہیں لائے گی ، ڈی اے سی 5 کروڑ تک کا آڈٹ پیرا نمٹائے گی اور اس دوران کسی پارٹی کی حمایت یا مخالفت نہیں کی جائے گی جب کہ پی اے سی کے آڈٹ سے متعلق اعتراضات تیز رفتاری سے نمٹائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے