رضا ربانی

اسپیکر کے پاس کسی رکن کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا اختیار نہیں، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے حکومتی وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کے پاس کسی رکن کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا اختیار نہیں، آرٹیکل 63 اے کسی رکن کو مرضی کا ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضاربانی نے جاری بیان میں کہا کہ حکومت بدنیتی کی بنیاد پر آرٹیکل 63 اے سے متعلق غلط فہمی پیدا کررہی ہے۔ 63 اے کا مقصد ایک رکن کو متنبہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ آرٹیکل 63 اے سے متلق وفاقی وزراء کی جانب سے کی جانے والی غلط بیانی پر اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت 10 لاکھ کی بھڑک مار رہی ہے، صرف چند سو لوگ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے