خواجہ سعد رفیق

آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان کی شکست ہر حال میں ہوگی، خواجہ سعد

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز جیتیں یا پرویز الٰہی، آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان کی شکست ہر حال میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے صوبے میں سیاسی معاملات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد آصف زرداری واپسی پر اپنی گاڑی میں پھر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب لاہور میں چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔ خیال رہے کہ جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے