مریم اورنگزیب

عمران خان اپنی نالائقی، نااہلی، کرپشن اور سیاسی منافقت دیکھیں پھر تقریر کریں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی نالائقی، نااہلی، کرپشن اور سیاسی منافقت کا چہرہ آئینے میں دیکھیں اور پھر تقریر کیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب شہبازشریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں، عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہبازشریف اسی محنت اور توجہ سے کام کرتے رہے تو مہنگائی کم ہوجائے گی۔ عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہبازشریف معیشت ٹھیک کر دیں گے، عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہبازشریف تمام ممالک سے پاکستان کے بگاڑے گئے تعلقات بھی ٹھیک کر دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت سنبھالیں گے اور آپ کے پھیلائے ہوئے فتنے کا بھی خاتمہ کریں گے، شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کی لگائی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی آگ شہبازشریف بجھا رہے ہیں، چار سال میں معاشی تباہی اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے