رانا ثناءاللہ

پیشی کے دوران کارکن کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران کارکن قافلوں کی شکل میں نیب آفس پہنچ جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔ حکومت ن لیگ کےکارکنوں سے خوفزدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو طلب کرنے کا مقصد سیاسی انتقام اور ظلم و جبر کا نشانہ بنانا ہے۔ نیب کو حکومت اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔ نیب آفس کو رینجرز کے حوالے جبکہ ارد گرد تین میل تک کے علاقے کو ریڈزون قرار دیا گیا ہے۔ حکومت ن لیگ کی طاقت سے خوفزدہ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں آئینی اور قانونی راستے پر یقین رکھتی ہیں۔ کل مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے قائدین اور کارکن نیب آفس جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کل ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے