اسلم غوری

عمران قومی مجرم ہے عدالتوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئ) ف کے ترجمان اسلم غوری نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران قومی مجرم ہے عدالتوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ عمران کی عدالت میں پیشی پر ججز کا ان کی آمد کو سراہنا حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو عدالت کے سامنے جمع کر کے وہ عدالت پر دباؤ ڈالنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ اسلم غوری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ یہ امیدہے جج صاحبان قانون کی پاسداری اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہاکہ عمران نیازی چورڈکلیئرہونے کےساتھ ساتھ صادق و امین بھی نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے