شاہد خاقان عباسی

اب عمران خان کی مزید چوریاں اور کرپشن پکڑی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کی مزید چوریاں اور کرپشن پکڑی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات عمران خان کی نااہلی پر رکے گی نہیں، عمران خان کو ابھی یہ بتانا ہے کہ تحائف خریدنے کے لیے پیسے آئے کہاں سے؟۔ جو پیسے آئے تھے وہ اس نے کہاں چھپائے، کیا ان پیسوں پر عمران خان نے ٹیکس دیا؟۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اب امتحان سپریم کورٹ کا بھی ہو گا، اسی سپریم کورٹ نے ایک وزیراعظم کو اس سے بہت کم بات پر ڈی سیٹ کیا تھا۔ نواز شریف نے بطور نجی شہری اپنے بیٹے کی کمپنی سے فیس لینی تھی، جو انھوں نے نہیں لی، اس لیے اسے ظاہر بھی نہیں کیا، اس جرم میں نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا، انھیں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ ہی بتا سکے گی کہ کیا نواز شریف کے لیے نظامِ انصاف دوسرا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے