خواجہ سعد رفیق

عمران خان اور وزراء کے بیانات میں تضاد ہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ آصف نے ایک بیان کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، خواجہ آصف نے کالعدم تحریک لبیک کے جاری دھرنوں سے متعلق حکومت بیان بازی پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزرا ء کے بیانات میں تضاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کالعدم تنظیم اور حکومت کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا پولیس والوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، عمران خان کی قیادت میں پہلے یہ سب پی ٹی آئی کرتی تھی۔

واض رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن زیادہ دور نظر نہیں آ رہے، آرڈیننس کے ذریعے ملک چلایا جا رہا ہے۔ سابق وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حرکتیں نظام چلانے والی نہیں بلکہ نظام گرانے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے