حافظ حمداللہ

نگران وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر مسلم لیگ فیصلہ کرچکی ہو، اسحاق ڈار کے حوالے سے پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا اور ایک پارٹی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ اس بار شوکت عزیز، حفیظ شیخ، معین قریشی، رضا باقر جیسے امپورٹڈ افراد نگران وزیراعظم نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں مشاورت ہوگی اور فیصلہ سامنے آئے گا کوئی جلدی نہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے