گردے

گردوں میں درد کی وجوہات اور اس کا آسان علاج

کراچی (پاک صحافت) گردے انسانی جسم کا اہم حصہ مانے جاتے ہیں،  اپنے گردوں کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے دنیا میں ہر سال پچاس ہزار سے زائد افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، گردے میں درد پیشاب کی نالیوں میں انفیکشن، گردے میں سوزش اور پتھری کا ہونا ہے تاہم کچھ دوسرے مسائل بھی ہیں جو گردوں میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر کے درد کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ گردوں کا درد بھی ہوسکتا ہے، گردے کی سوزش ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے،اس کے مختلف اسباب ہیں اگر اسے بغیر علاج کے چھوڑ دیا جائے تو بعض اوقات گردہ ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گردے کی بیماری کی علامات میں جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ، پیشاب کرتے وقت تکلیف ہونا، متلی اور قے وغیرہ کا بار بار آنا شامل ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے گردوں کے انفیکشن کا جلدی علاج کرنا بہت ضروری ہے، جس کےلیے جسمانی معائنہ، لیبارٹری ٹیسٹ، خون اور پیشاب کے ٹیسٹ شامل ہیں جبکہ پیٹ اور کمر کا ٹیسٹ سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے گردے  میں درد کی وجوہات سے متعلق بتانا  ہے کہ گردوں کے اندر خون کا جمنا، رگوں کا تنگ ہونا، رگوں میں چوٹ آ جانا، گردے کا کینسر یہ تمام چیزیں گردے میں درد کی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق ایک بار جب ڈاکٹر کو درد کی وجہ معلوم ہو جاتی ہے تو وہ آپ کے لیے مناسب علاج تجویز کر سکتا ہے۔ اگر بنیادی وجہ بیکٹیریل انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت ہوتی ہے، کچھ لوگوں میں گردے کے پتھریاں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہیں اور گردے کا درد ختم ہو جاتا ہے تاہم کچھ لوگوں کو سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ گردے میں زخم ہونے سے بچنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے اس سے گردے کے درد کو روکا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے