رانا ثناء اللہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے خلاف اہم انکشاف کر دیے۔  وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے، اس موقع پر انہوں نے اہم انکشاف کر دیئے۔ انہوں نے   اس بات کا بھی جواب دیا کہ عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے صرف ایک کیس میں ہی 57 ارب روپےکا غبن کیسے کیا؟

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صرف ایک کیس میں ہی انہوں نے 57 ارب روپے کا گھپلہ کروایا اور اسکے نتیجے میں دس ارب روپے بیگز میں وصول کیے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ادارے انکوائری کررہے ہیں، ایف آئی آر بھی ہوگی ، ریفرنس بھی ہوگا اور ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے