مولانا فضل الرحمن

ہم ملک میں کسی کمزور کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن

کراچی (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں کہیں بھی کسی کمزور کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مجاہد کالونی کراچی کے متاثرین کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں متاثرین نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں مولانا نے متاثرین کے مسائل تفصیل سے سنے اور انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر سندھ حکومت سے بات کروں گا، جے یو آئی ف روز اول سے مجاہد کالونی کے معاملے میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف مجاہد کالونی بلکہ ملک بھر میں کہیں بھی کسی کو خلاف قانون اس طرح کی کارروائیوں کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، لوگوں کو سنے بغیر انہیں ان کے گھروں سے محروم کرنا ٹھیک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے