رانا ثناءاللہ

عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کرپشن کے متعلق رانا ثناءاللہ کے انکشافات

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں نت نئے طریقوں سے ریکارڈ کرپشن کی ہے جس کے تمام ثبوت عدلیہ اور عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی سے معاہدہ کیا گیا، معاہدے پر عمران خان کی اہلیہ کے دستخط موجود ہیں۔ عمران خان نے تمام معاملات میں اپنا حصہ لیا۔ ہاوسنگ سوسائٹی نے ایک ٹرسٹ کو 458 کنال زمین عطیہ کی یہ ٹرسٹ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے نام پر ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جعلی صادق و امین کا لقب دیا گیا۔ بحریہ ٹاون کے 50 ارب کے واجبات کو ایڈجسٹ کیا گیا۔ رقم غیر قانونی طور پر برطانیہ منتقل کی گئی جس پر برطانیہ نے رقم ضبط کر لی۔ پلان بنایا گیا کہ کس طرح 50 ارب روپے بچائے جائیں اور اپنا حصہ بنایا جائے، ہاوسنگ سوسائٹی کی رقم ملک منتقل کی گئی اور اس میں سے حصہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے