خواجہ سعد رفیق

مسائل چھوڑ کر سیاست بچاتے اور الیکشن میں جاسکتے تھے مگر نہیں گئے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اگر ہم چاہتے تو ملک کو مسائل کے گرداب میں چھوڑ کر اپنی سیاست بچانے کے لئے الیکشن کی طرف جاسکتے تھے لیکن ہم نے ملک بچانے کو ترجیح دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے سی آر سی پیک کا منصوبہ ریلوے کے ذمہ لگ گیا، ایم ایل ون پر کوئی جواب دیں 6.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب ڈالر سے زائد قیمت ہو چکی ہے، پاور وینز 21 سے 22 خراب کھڑی ہیں کسی نے دیوان نہیں دیا اڑھائی سال سے کسی کو پینشن نہیں ملی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جو بوجھ پچھلے دور کا لیا ہے اسکے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، کسی نگران حکومت سے کوئی عالمی ادارہ بات نہیں کرتا، مسائل چھوڑ کر سیاست بچاتے اور الیکشن میں جا سکتے تھے مگر نہیں گئے، کے سی آر آرنج لائن کی طرز پر ٹرین بنے گی سی پیک میں آ بھی گیا تھا مگر انہوں نے پرانی بحالی کا مطالبہ کر کے اپنے ذمہ لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے