شین توپ

دل و جان سے افغانستان میں امن و امان اور استحکام کے خواہاں،شین توپ

استانبول {پاک صحافت} ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے کہا ہے کہ ترکی اور افغانستان خوشی اور غمی ہر موقع پر باہم متحد اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔

شین توپ نے افغانستان کے وزیرِ زراعت، آبپاشی و مویشی بانی  انوار الحق عہدی  اور ان کے وفد کے ساتھ اسپیکر دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں شین توپ نے ترکی اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 100 ویں سال کا حوالہ دیا اور اس خصوصی سال میں ترکی قومی اسمبلی میں  افغان وفد کی میزبانی پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اور افغانستان ہر اچھے بُرے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ اپنے افغان بھائیوں کی طرح ہم بھی پورے دل  و جان سے افغانستان میں امن و امان اور استحکام کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ستمبر 2020 میں شروع ہونے والے افغان امن مذاکرات میں تعطل کا مشاہدہ کیا جا رہاہے۔ اس دور میں  افغان بھائیوں کا باہمی اتحاد ، جامعیت اور افہام و تفہیم کے ساتھ قدم اٹھانا ہمارے نزدیک نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

شین توپ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں تشدد میں اضافے پر بھی ہم تشویش کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ 7 سالوں سے بلند ترین سطح پر پہنچے ہوئے اس تشدد کے خاتمے اور ملک میں قیامِ استحکام کے لئے ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا جاری رکھیں گے۔

عہدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “افغانستان کے سیاسی وجود کی بقا کے لئے امن کا قیام نہایت اہمیت کا حامل مسئلہ ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ہمیں دوست ممالک  کے تعاون اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اور  اس حوالے سے ترکی ایک ایسا ملک ہے کہ جس پر ہم بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہماری دوستی  کسی تردد یا شک و شبہے سے پاک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی

اسرائیل میں ماہرین تعلیم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عبرانی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی اخبار اسرائیل میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف مغربی یونیورسٹیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے