حافظ حمداللہ

عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کا مجرم ثابت ہونے پر حکومت عمران نیازی کو کنٹینر سے اتار کر جیل پہنچائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ دبئی کے خریدار کے بیان کی روشنی میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیا جائے، ایک ثابت شدہ چور کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورحساب لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن انصاف کے دو معیار نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ سرکاری” صادق اور امین“ مسلمہ جھوٹا ہونے کے بعد گھڑی چور بھی ثابت ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے چور کی اصلیت پوری دنیا کو معلوم ہوچکی۔ عمران نیازی نے اقتدار اور اختیار کو بیچا اور کرپشن فرنٹ مینوں کے ذریعے کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے