مریم اورنگزیب

وزیراعظم کا استعفی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کو وزیراعظم کا استعفی ہی نجات دلا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پہلی اور آخری ترجیح غلط بیانی دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے۔ وزیراعظم کا استعفیٰ ہی عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں مہنگائی اور معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں۔ بہتر ہے وہ قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اضافہ نہ کریں اور استعفی دے کر قوم کو مشکلات سے نجات دلانے میں کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے