اداکارہ ثناء جاوید

انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے، ثناء جاوید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناء جاوید  نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔ ثناء جاوید نے بتایا کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن اسے لوگوں کی خوشی اور تفریح کیلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ ہمارے ہاں لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی عادت پڑ چکی ہے جو انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑی مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے