طارق عزیز

ادب وسیاست کے معروف نام طارق عزیز کو و دنیا چھوڑے دو برس بیت گئے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان ریڈیو، ٹیلی ویژن ، فلم ، صحافت، ادب وسیاست کے معروف نام اور پاکستان کے مقبول ترین گیم شو نیلام گھر کا آغاز کرنے والے طارق عزیز کو دنیا چھوڑے دو برس بیت گئے۔ 28 اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق 26نومبر 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کے آغاز کے بعد سب سے پہلا میل اناؤنسر ہونے کا اعزاز طارق عزیز کے حصے میں ہی آیا۔پاکستان کا مقبول ترین گیم شو نیلام گھر شروع کرنے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے جسے 1975 میں شروع کیے جانے کے بعد برسوں جاری رکھا گیا۔

واضح رہے کہ نیلام گھر سے ان کا ایک منفردجملہ دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو طارق عزیز کا سلام پہنچے انتہائی مقبول ہوا۔ طارق عزیز نے بڑی سکرین پربھی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ 1968 سے 1988 تک 20 سال کے عرصہ میں طارق عزیز نے 42 فلموں میں کام کیا , ان کی 33 فلمیں اردو اور باقی پنجابی زبان میں تھیں۔ان سب کے ساتھ ساتھ طارق عزیز سیاست میں بھی سرگرم رہے اور قومی اسمبلی کے ممبر بھی بنے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے